حیدرآباد16دسمبر(یواین آئی) ملکاجگری کے فیڈرل بینک میں چوری کی واردات پیش آئی ۔ کل شام چور گیس کٹر کی مدد سے بینک کا شٹر کاٹ کر اندر داخل ہوا اور لاکرس سے گیارہ کلو سونا کے علاوہ بھاری نقد رقم کی چوری کرلی ۔ اس کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی ۔ چوری کی اس
واردات کا اس وقت پتہ چلا جب بینک کے افسرآج صبح بینک پہنچے ۔ اس واقعہ کی فوری طور پر پولیس سے شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس وہاں پہونچی اورتفتیش شروع کر دی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ مقامی شخص اس واردات میں ملوث ہے ۔
ملکاجگری میں دوسری مرتبہ کسی بینک میں چوری کی یہ واردات پیش آئی ہے ۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ۔